اسلام ٹائمز۔ ٹیسکو کی مالی سال 26-2025ء سے 30-2029ء تک 14 ارب کے 5 سالہ سرمایہ کاری بارے عوامی سماعت مکمل کرلی، اعلامیہ کے مطابق ٹیسکو نے اپنے وسائل سے 53 فیصد جبکہ وفاقی/ صوبائی 47 فیصد منصوبوں کی فنانسنگ کا ذکر کیا۔ چیئرمین نیپرا کی زیرصدارت سماعت کے اعلامیہ کے مطابق ٹیسکو نے 5 سالہ سرمایہ کاری بارے اپنے وسائل سے 53 فیصد جبکہ وفاقی و صوبائی 47 فیصد منصوبوں کی فنانسنگ کا ذکر کیا گیا ہے۔ ٹیسکو نے اپنی مالی کارکردگی اور فری کیش فلو پوزیشن کے حوالے سے بتائے اور میٹرنگ سسٹم صرف 11 کے وی فیڈرز کی سطح تک محدود ہے اور زیادہ تر گھریلو صارفین پر کوئی میٹر نہیں ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ٹیسکو صارفین اور سی ڈی پی کی سطح پر میٹرنگ کو تیز کرے جبکہ ٹیسکو کی سرمایہ کاری پلان میں سالانہ 6 فیصد گروتھ پر نیپرا اتھارٹی نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کمپنی بنیادی طور پر وفاقی/صوبائی حکومتوں کی طرف سے سبسڈی پر انحصار کرتی ہے، اگر سبسڈی نہیں دی جاتی تو کمپنی کی سرمایہ کاری کے لئے متبادل کیا پلان ہے۔۔ اعلامیہ کےمطابق وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی اور گھریلو صارفین کی نان میٹرائزیشن کی وجہ سے پچھلا سرمایہ کاری کا منصوبہ کم استعمال ہوا۔ ٹرانسمیشن گرڈ پروجیکٹس جیسے منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے صارفین پرلاگت کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس وقت ٹیسکو 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے، ٹیسکو مستقبل میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیا پلان بنا رہی ہے۔