0
Friday 3 Jan 2025 00:33

ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے، افغانستان میں عالمی طاقتوں کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں امن معاہدہ خوش آئند ہے، کرم میں کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، کرم کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو اتنے دھرنے نہ ہوتے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں بلدیاتی نمائندوں پر تشدد قابل افسوس ہے، بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جلد بلدیاتی نمائندوں کا کنونشن منعقد ہوگا، بلدیاتی نمائندے سوال کر رہے ہیں کہ ڈنڈے کیوں برسائے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کرم کے شہدا کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے کا اعلان کرے، کرم کے متاثرین کی صوبائی حکومت مدد کرے۔
خبر کا کوڈ : 1182043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش