0
Friday 1 Nov 2024 19:28

لاہور، جے یو آئی(س) کے زیراہتمام فلسطین و کشمیر کے حق میں مظاہرہ

ہم اپنے جماعتی منشور کے مطابق تمام مظلومین کیساتھ ہیں، قاری اعظم حسین
لاہور، جے یو آئی(س) کے زیراہتمام فلسطین و کشمیر کے حق میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) لاہور کے زیراہتمام فلسطین و کشمیر کے حق میں مظاہرہ ہوا، جس کی قیادت جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا قاری اعظم حسین نے کی، جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری اعظم حسین ناظم اعلیٰ جے یو آئی لاہور مولانا طیب عثمانی، مولانا قدرت اللہ عارف، قاری رحمت اللہ لاشاری، مولانا توقیر عباس، انجینئر خالد ٹیپو، قاری واحد بخش، قاری سعید عابد، قاری خورشید، مولانا معوذ و دیگر نے کہا کہ جے یو آئی کے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ ہم نے ہر ظالم سے بغاوت اور ہر مظلوم کی حمایت کریں گے، لہذا ہم اسی ضابطہ کے مطابق آج اسرائیلی بربریت بھارتی غاصبانہ و ظالمانہ تسلط کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی و بھارتی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے ابھی نہیں تو شاید پھر کبھی نہیں فلسطینیوں و کشمیریوں کیساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھایا جائے اور کارکنوں و عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہر ممکنہ بااعتماد ذرائع سے شہداء کے ورثا زخمیوں اور بے گھر افراد کیساتھ ساتھ تعاون کیا جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے فلسطینی طلبہ کو یہاں تعلیمی اداروں میں داخلہ دیئے جانے کے عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مظاہرین نے مظلومین کے حق میں ظالموں اور غاصبوں  کیخلاف پرجوش نعرہ بازی کی آخر میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ مظاہرہ کا اختتام ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1170158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش