0
Wednesday 30 Oct 2024 16:14

شیخ نعیم قاسم کا انتخاب حزب‌ الله کی حکمت عملی کا نمونہ ہے، ایرانی وزیر دفاع

شیخ نعیم قاسم کا انتخاب حزب‌ الله کی حکمت عملی کا نمونہ ہے، ایرانی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع ائیر مارشل "عزیز نصیر زاده" نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین "شیخ نعیم قاسم" کو لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ اس پیغام کا متن ملاحظہ کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین جناب شیخ نعیم قاسم! (دامت توفیقاته)

حزب الله کی سربراہی کے لئے آپ کی قابل قدر تقرری لبنان کے مظلوم و مجاہد عوام اور دنیا کے حریت پسندوں کو مبارک ہو۔ بلاشبہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر جب خطے میں مختلف تبدیلیاں اور واقعات انگڑائی لے رہے ہیں۔ خصوصاََ "سید حسن نصر الله" کی شہادت کے بعد اس خطرناک اور اہم عہدے کو سنھالنے کے لئے نہایت تدبر، ہمت اور شجاعت کی ضرورت ہے۔ آپ کی قابلیت اور روشن ماضی کو دیکھتے ہوئے حزب الله کی جانب سے آپ کا انتخاب اس تحریک کی حکمت عملی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ امید ہے کہ پروردگار پر بھروسہ، اتحاد مسلمین کے سائے، امت مسلمہ کی حمایت اور استقامتی محاذ کی انتھک جدوجہد کی بدولت خطہ صیہونی رژیم کے ناپاک وجود سے پاک ہو گا۔ دنیا کو ایک بار پھر امن دیکھنا نصیب ہو گا۔ آخر میں آپ اور حزب‌ الله کے تمام جوانوں کی ہر محاذ پر کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
ائیر مارشل عزیز نصیر زاده
خبر کا کوڈ : 1169705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش