0
Friday 3 Jan 2025 00:53

بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات کی کمی اور فنڈز کی عدم دستیابی کا معاملہ، بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومت کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے 20 دن کی مہلت مانگ لی، 20 دن کے اندر تمام مطالبات پر عملدرآمد ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز مختلف مراحل میں دیئے جائیں گے، کمیٹی نے ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندوں کے دفاتر اور گاڑیوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کمیٹی سے بلدیاتی نمائندوں نے مدت میں 3 سال توسیع کرنے کا مطالبہ کیا، کمیٹی نے بلدیاتی نمائندوں کی مدت میں 3 سال توسیع کیلئے وزیراعلیٰ سے مشاورت بیس دن مانگ لئے ہیں۔ حکومتی کمیٹی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد سے واپسی پر مشاورت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1182045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش