اسلام ٹائمز۔ میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا، کراچی اور کوئٹہ سے آنے اور جانیوالی والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ریلویز ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹس، کراچی سے برآستہ فیصل آباد لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹس، تیزگام 4 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے کراچی جانیوالی گرین لائن 3 گھنٹے، خیبر میل ایک گھنٹے 15 منٹس، سکھر ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ بقایا تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔