اسلام ٹائمز۔ مدرسہ جعفریہ پاراچنار میں ضلع کرم کے اہل تشیع علماء کرام نے کرم کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی، قبل ازیں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجلسِ علماء اہلبیت (ع) پاراچنار، علماء مدرسہ جعفریہ، علماء مدرسہ خامنہ ای، مرکزی ادارہ تبلیغات کے علماء کرام سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کر کے مشترکہ بیانات جاری کئے۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ فوری طور پر مین شاہراہ کو آمد و رفت کیلئے کھولا جائے اور علاقہ میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینوں کے مسائل فوری حل طلب ہیں۔