0
Saturday 4 Jan 2025 17:08

وحدت امت کیلئے باشعور شخصیات کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہیگا، مسلم یونٹی کونسل

وحدت امت کیلئے باشعور شخصیات کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہیگا، مسلم یونٹی کونسل
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے ایگزیکٹو ممبران کی ایک اہم میٹنگ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت کونسل کی چیئرمین حکیم عبدالرشید نے کی جبکہ میٹنگ میں کونسل کے ترجمان اعلی سید سلیم گیلانی، چیف آرگنائزر ملک اکبر حیدری وغیرہ شریک تھے۔ میٹنگ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور مسلم یونٹی کونسل کے آئندہ کے پروگراموں کو سرعت سے آگے لے جانے کے لئے کئی طرح کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ کونسل مختلف افراد کے ساتھ ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایک اور فیصلے میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی وسعت و تشہیر کے لئے معاشرے کی ذی حس اور باشعور شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال کے غرض سے نشستوں کا انعقاد شروع کیا جائے گا۔

میٹنگ میں عالمی سطح پہ مسلم امہ پر یلغار اور تشدد کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مظلوم کی آواز زیادہ دیر تک دبائی نہیں جا سکتی ہے۔ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کی ایگزیکٹو باڈی نے اپنے سابق چیئرمین مفتی سید شریف الحق بخاری النقوی کی کونسل کے تئیں  انتھک کاوشوں اور خدمات کو  سراہا گیا۔ میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پہ مسلم امہ کی زبوں حالی کی وجہ مسلمانوں کے درمیاں مسلکی اور گروہی انتشار کو اہم مسئلہ قرار دیتے اس عزم کو دہرایا گیا کہ مسلم یونٹی کونسل انشاء اللہ مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گا۔ کونسل کی میٹنگ میں دنیا میں ہر جگہ مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جہاں بھی ظلم حد سے بڑھا  تو حالات نے کروٹ لیکر ظالم کو ختم کر کے مظلوم کو فاتح بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش