اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک موٹر سائیکل پر فائرنگ کردی، جس سے ڈیوٹی کے لیے جانے والے 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔