0
Thursday 2 Jan 2025 23:52

بانی پی ٹی آئی پیشکش بارے بات درست کر رہے ہیں، شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی پیشکش بارے بات درست کر رہے ہیں، شیخ وقاص اکرم
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پیشکش سے متعلق بات درست کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا ہمارا حق ہے، بانی سے ملاقات کرانا کوئی غیرقانونی کام نہیں ہے، بانی سے تفصیل سے ایک ایک پہلو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت سے بار بار کہہ چکے ہیں تفصیل سے بانی سے ملاقات کے لیے ٹائم دیا جائے، چھوٹے کمرے میں انفرادی طور پر ریکارڈڈ ملاقات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، بانی نے مذاکرات کا ایک دروازہ کھولا ہے، میرے علم میں یہی ہے کہ بانی کو آفر کی گئی ہے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سے مذاکرات کو ٹھیس نہیں پہنچے گی، اس کیس میں کچھ بھی نہیں بریت کا کیس ہے۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم یہ کہہ رہے ہیں جھوٹے کیسز بنانا بند کرو، اگر کوئی سنجیدہ پیشرفت ہوئی تو 31 جنوری کی ڈیڈلائن کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1182039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش