0
Thursday 2 Jan 2025 23:26

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای-1 میں خرابی پیدا ہوگئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سب میرین کیبل ’اے اے آی-ون‘ میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1182035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش