اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے سال 2025ء کے منصوبے بتا دیے مفت آئی ٹی کورس سمیت عوامی فلاح و بہبود کے کئی پروگرام شامل ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری جو 2024ء میں بھی عوامی اور فلاحی خدمت میں مصروف رہے۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز پر 2025 کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔
کامران ٹیسوری نے بتایا کہ وہ سال 2025ء میں سندھ کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورس کرانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ گورنر سندھ کے مطابق اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، عوام کو پانی، بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی سمیت شہر قائد کو صاف ستھرا بنانے کے لیے کراچی میں جا بجا موجود لاکھوں ٹن کچرا اٹھوانا اور تلف کرانا بھی ان کے منصوبوں میں شامل ہیں۔