0
Thursday 12 Dec 2024 10:48

خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تاجکستان کی سرحد پر واقع چین کے شہر تاشغرغن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر کے معاون راجا نظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ وفد نے گلگت بلتستان اور چین کے شمال مغربی علاقوں میں تجارت اور سیاحت کے فروغ ذرائع تلاش کرنے کے لیے چینی حکومت کے حکام اور ٹریول ایجنٹوں سے ملاقاتیں کیں۔
 
دونوں ممالک کے مقررین نے خنجراب پاس کو سال بھر سیاحوں کے لیے کھولنے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے خاص طور پر گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں سیاحت کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے سربراہ اقبال حسین نے کہا کہ اگرچہ خنجراب پاس کو 1984ء میں سیاحت کے لئے کھول دیا گیا تھا تاہم موسم سرما کے دوران خراب موسمی حالات کی وجہ سے اسے بند کردیا جاتا تھا اور یہ صرف موسم گرما تک محدود تھا۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی سیاحت سے محظوظ ہونے کے لیے سال بھر سرحد کھولنے کا آغاز ضروری تھا۔ تاشغرغن کے ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے سفر سے علاقے میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 1177887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش