اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے وندر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان کے مقام وندر پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ اہل خانہ نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کوئٹہ کی ہزارہ کالونی کی رہائشی تھیں، پانچوں خواتین کوئٹہ سے بہن کی عیادت کیلئے کراچی آ رہی تھیں۔