0
Thursday 12 Dec 2024 10:09

بیرسٹر سلطان محمود سے راجہ فاروق کی ملاقات

بیرسٹر سلطان محمود سے راجہ فاروق کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو متحد ہو کر اُجاگر کیا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں اندرون و بیرون ملک کشمیری ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کریں۔ کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی ریشہ دوانیاں عروج پر ہیں اور وہاں کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے تو ایسے وقت میں ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے واشگاف الفاظ میں بے نقاب کیا جائے۔ کیونکہ بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خود بھارت اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جس سے بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ لہذا ایسے وقت میں کشمیریوں کو متحد و متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف جارحانہ انداز میں آواز اُٹھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1177879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش