اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما و معروف خطیب علامہ علی حسنین حسینی کا صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا دورہ، صوبائی صدرعلامہ اقتدار حسین نقوی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری لائرز ونگ ایڈووکیٹ فہیم جعفر، صوبائی میڈیا سیکرٹری جنوبی پنجاب عاطف سہرانی، البصیرہ کے مرکزی رہنما سید سہیل اصغر عابدی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی، مذہبی اور خصوصی طور پر شام کی صورتحال پر غور کیا گیا۔