2
Thursday 5 Dec 2024 21:32
طلباء کی زندگی میں نظم و ضبط کی اہمیت ہر چیز سے بڑھ کر ہے

جامعۃ الرضا اسلام آباد میں ہفتہ وار درس اخلاق

 امام خمینی (رح) کی زندگی میں نظم و ضبط طالب علموں کی کامیابی کیلئے روشن مثال ہے
جامعۃ الرضا اسلام آباد میں ہفتہ وار درس اخلاق
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الرضا اسلام آباد میں حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد نذیر اطلسی نے 5 دسمبر بروز جمعرات طلباء کو ہفتہ وار درس اخلاق دیا۔ انہوں نے اپنے موضوع کا آغاز امام علی علیہ السلام کی وصیت سے کیا، جس میں نظم و ضبط کے حوالے سے تاکید کی گئی ہے۔ استاد محترم نے طلباء کے لئے تعلیم کو اہم اور باقی امور کو مہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے جو وصیت "تقویٰ الہیٰ اختیار کرو اور اپنے امور میں نظم و ضبط قائم کرو " اپنے فرزندوں کو فرمائی تھی، وہ صرف ان کے لیے نہیں تھی بلکہ رہتی دنیا تک کے لیے ہے۔ اسی طرح انہوں نے امام خمینی (رح) اور دیگر مراجع کرام اور مجتہدین کی زندگیوں میں نظم و ضبط کے متعلق چند واقعات بھی بطور مثال پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کا ہر کام ٹائم ٹیبل کے مطابق ہونا چاہیئے۔

اس موقع پر انہوں نے آنے والے فائنل امتحانات کی اہمیت اور کامیابی کے لئے نظم و ضبط کی تاثیر بھی مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے امتحانی پیپر حل کرنے کیلئے بھی رہنمائی کی اور اچھے طریقے سے پیپر حل کرنے کے حوالے سے مفید نکات بھی بیان کئے۔ یاد رہے کہ جامعۃ الرضا (ع) اسلام آباد میں منظم انداز میں ہفتہ وار درس اخلاق کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس سے جید علمائے کرام خطاب کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1176725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش