اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سنجیدہ سیاستداں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی حرکتیں نہیں کریں گے۔ ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن مدارس کی رجسٹریشن مدرسوں کی تنظیم سے کرانا چاہتے ہیں، مولانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تعلیم یکساں ہو، دو تین معیار نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی سول نافرمانی کی تھی، جو بری طرح ناکام ہوئی، انہوں نے جو بھی کیا، وہ پاکستان کی مخالفت میں کیا۔