0
Thursday 12 Dec 2024 11:19

کے پی میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اور بیوقوفی ہو گی، سلمان اکرم راجہ

کے پی میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اور بیوقوفی ہو گی، سلمان اکرم راجہ
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کر کے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھے اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اور بیوقوفی ہوگی، صوبے کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1177900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش