0
Thursday 12 Dec 2024 10:53

کراچی، 700 کلوگرام آئس ملائشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی، 700 کلوگرام آئس ملائشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 700 کلو گرام آئس ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں اے این ایف نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر آئس اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور ملائيشيا کیلئے بک کیے گئے کنٹینر سے 700 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ فورس کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کراچی میں ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر ملائیشیا کے لیے بک کیے گئے شپنگ کنٹینر پر چھاپہ مارا۔ 
 
ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی، کنٹینر میں موجود کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگوں کی تلاشی لی گئی، اس دوران 28 بیگوں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔یہ کنٹینر کوالالمپور کے لیے کراچی کی ایک نجی کمپنی نے بک کرایا تھا، ملزم کراچی کا رہائشی ہے جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے اور اسے موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش