اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کے روز ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کی جس میں غزہ کی پٹی میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس قرارداد کے حق میں ایک سو اٹھاون ممالک نے ووٹ کیا، جبکہ نو نے مخالفت میں ووٹ دیا اور تیرہ ارکان کارروائی سے غیر حاضری رہے۔ رپورٹ کے مطابق قرارداد کے متن میں "فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی" اور "تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی" پر زور دیا گیا ہے۔