اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا 9 دسمبر کو طلب کردہ اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 5 دسمبر کا اپنا حکم منسوخ کر دیا، اسمبلی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس 9 دسمبر 2024ء بروز پیر دوپہر 2 بجے طلب کر رکھا تھا۔ یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا تھا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس کی باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا تھا۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر اپوزیشن کے مسائل اور مطالبات پربحث کی ہونی تھی۔