اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے آج صبح لبنانی دارالحکومت پر غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کی خبر دی ہے۔
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق بیروت کے متعدد رہائشی علاقوں کو خالی کرنے کے اپنے غير انسانی انتباہ کے فورا بعد غاصب صیہونی رژیم کے ڈرون اور لڑاکا جنگی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقے الغبیری پر کم از کم 4 بار وحشیانہ بمباری کی۔ ان وحشیانہ حملوں سے متعلق لبنانی شہریوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز سے دھماکوں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔