دینی اسکالر آغا سید عبدالحسین کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںوادی کشمیر کے دینی اسکالر، نیوز نور کے منیجنگ ڈائریکٹر مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی نے اسلام ٹائمز کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا قرآنی حکم ہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنیوالوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین نے حق و باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے اللہ کیلئے اپنی جان و مال قربان کر دیا ہے اور یہ قربانیاں ہرگز رائیگان نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے خود پر واجب کر دیا ہے کہ مومنین کی مدد کرے اور اللہ نے فلسطینیوں اور لبنان کی مدد کر دی۔ صراط المستقیم آج حزب اللہ، فلسطین و یمن و ایران ہے، جو بھی مقاومتی محور کے اردگرد ہے، وہ کامیاب ہے۔ قرآن نے مقاومتی محاذ کے کامیابی و کامرانی کی ضمانت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن عملی مظاہرے کا تقاضا کرتا ہے اور ایران نے عملاً فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔ فلسطین یقیناً کامیابی کی طرف جا رہا ہے اور اسرائیل و مغربی دنیا زوال کی طرف جا رہا ہے۔ آغا سید عبدالحسین موسوی نے کہا کہ فلسطین میں شیعہ سنی اتحاد کی عملی تصویر نظر آتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial