0
Friday 15 Nov 2024 21:08

ایران امریکہ کیخلاف "فوری ترین'' خطرہ ہے، بائیڈن کا دعوی

ایران امریکہ کیخلاف "فوری ترین
سلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں ایران کو امریکی قومی سلامتی کے لئے ''فوری ترین خطرہ'' قرار دیا ہے۔

جیک سلیوان نےمزید دعوی کیا کہ جنگ غزہ کے بعد مشرق وسطی کے خطے میں کشیدگی میں اضافہ، تہران اور اس کے اتحادی گروہوں کی جانب سے امریکہ اور اس کے شہریوں کو مسلسل دھمکیوں کا باعث بنا ہے۔ امریکی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ اس کے بعد، سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ ایران اور اس کے پراکسی گروہ ایسے اقدامات کرتے رہتے ہیں جو مشرق وسطی میں امریکہ اور امریکی مفادات کو براہ راست خطرے میں ڈالتے ہیں، لہذا بائیڈن و ڈونلڈ ٹرمپ کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1172776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش