اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے آج صبح حیفا، عکا، کریوٹ اور دیگر غیرقانونی صیہونی بستیوں میں وسیع الارم بجنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر دہشتگرد صیہونی فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کی جانب سے داغے گئے تباہ کن میزائلوں میں سے 2 کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ جنوبی لبنان سے المنار کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کریوت اور حیفا کے علاقوں کی جانب بڑی تعداد میں بھاری میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ حیفا کے علاقے میں کئی ایک بھاری میزائلوں کے آ گرنے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔