متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے سفارت خانے کی جانب سے اُن صحافیوں کے لیے ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جنہوں نے سات اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک غزہ کے لیے آواز بلند کی اور صیہونی جرائم کا پردہ فاش کیا۔ تقریب میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے خصوصی طور پر شرکت کی اور صحافیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ ایرانی سفیر نے سینیئر صحافی نادر بلوچ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نادر بلوچ نے اپنا ایوارڈ غزہ اور لبنان کے مظلوموں کے نام کیا اور آئندہ بھی مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تقریب کا احوال اس رپورٹ میں دیکھ سکیں گے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial