اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے مشاورت کے بعد سندھ کے آٹھ نئے ڈپٹی جنرل سیکریٹریز کا اعلان کر دیا ہے، جن میں علامہ حزب اللہ جکھرو، نواب مجاہد بلوچ، محمد مسلم، مولانا آفتاب ملک، مولانا عبدالقدوس احمدانی، سہیل احمد شارق، امداد اللہ بجارانی اور الطاف احمد ملاح شامل ہیں۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق نئے عہدیداران کے عہدے کی مدت 2027ء تک ہوگی۔