اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورنگی پولیس نے مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر جی پی او چوک کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں 28 سالہ یاسر اور 29 سالہ امیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 2 پستول، 4 موبائل فونز، نقدی اور 3 پرس برآمد کرلئے۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل دیا۔