0
Friday 15 Nov 2024 22:39

ہم اسرائیلی حملوں سے گھبرانے والے نہیں اور مزاحمت پر ثابت قدم ہیں، معن الخلیل

ہم اسرائیلی حملوں سے گھبرانے والے نہیں اور مزاحمت پر ثابت قدم ہیں، معن الخلیل
اسلام ٹائمز۔ بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع ضلع الغبیری کے میئر معن الخلیل نے، غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے چند منٹ بعد ہی انٹرویو دیتے ہوئے مزاحمت کے رستے میں ثابت قدمی پر تاکید کی ہے۔

عرب چینل المیادین کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں معن الخلیل نے اعلان کیا کہ ہم بزدل اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ حملوں سے گھبرانے والے نہیں اور مزاحمت کے راستے پر ثابت قدم ہیں۔ المیادین کے ساتھ گفتگو میں الغبیری کے میئر کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح ہونے والے غاصب صہیونی رژیم کے وحشیانہ حملے، الغبیری کے علاقے پر 48 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گیارہویں بار انجام پائے ہیں جن میں  میونسپل کمیٹی کے اردگرد کے علاقوں سمیت الغبیری کی مرکزی شاہراہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ضاحیہ جنوبی میں واقع الغبیری کے میئر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مزاحمت کے رستے پر ثابت قدم ہیں اور جو کچھ تباہ ہوا ہے اسے دوبارہ تعمیر کریں گے!
خبر کا کوڈ : 1172788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش