0
Saturday 9 Nov 2024 09:18

کوٹئہ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش دھماکا، خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کوٹئہ ریلوے اسٹیشن پر مبینہ خودکش دھماکا، خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 21 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہوگیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔ دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے خاتون سمیت 21 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق بظاہر دھماکا خوش کش لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہیں، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1171550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش