اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دھمکیوں کی مذمت کردی اور کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بیرون ملک میں ناروا سلوک برداشت نہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بدتہذیبی قابل قبول نہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو دھمکیوں اور گالیوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔