QR CodeQR Code

خواجہ آصف کو دھمکیوں اور گالیوں کی مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

14 Nov 2024 13:40

بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے لندن میں سابق چیف جسٹس اور وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بدتہذیبی قابل قبول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دھمکیوں کی مذمت کردی اور کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بیرون ملک میں ناروا سلوک برداشت نہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بدتہذیبی قابل قبول نہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو دھمکیوں اور گالیوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1172532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1172532/خواجہ-آصف-کو-دھمکیوں-اور-گالیوں-کی-مذمت-کرتے-ہیں-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com