0
Thursday 14 Nov 2024 13:19

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر رہنمائوں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر اور سید یوسف نسیم نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں، گھرگھر چھاپوں، املاک کی تباہی اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کا مذموم سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کے وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ادھر پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشیا واچ، ہیومن رائٹس واچ، یونائیٹڈ نیشن ہیومین رائٹس کمیٹی، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی اور یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ کشمیری قیدیوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور ان کی رہائی کیلئے تصویری نمائش اور "کشمیری نظربندوں کو رہا کرو” کے عنوان سے مہم چلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1172529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش