اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب میں 10 حملے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملوں کے باعث ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی تاہم غاصب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک اور علاقے کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے عربی بولنے والے اسرائیلی ترجمان نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک اعلان میں بیروت کے جنوب میں واقع مزید کچھ علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔