QR CodeQR Code

جنوبی بیروت پر غاصب صیہونیوں کے 10 حملے

1 Nov 2024 17:21

جعلی صیہونی رژیم نے گذشتہ شب لبنانی دارالحکومت کے جنوب میں 10 حملے کئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب میں 10 حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ حملوں کے باعث ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی تاہم غاصب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک اور علاقے کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے عربی بولنے والے اسرائیلی ترجمان نے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک اعلان میں بیروت کے جنوب میں واقع مزید کچھ علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1170131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170131/جنوبی-بیروت-پر-غاصب-صیہونیوں-کے-10-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com