0
Wednesday 30 Oct 2024 18:05

11 غیرقانونی صیہونی بستیاں حزب اللہ کی زد میں

11 غیرقانونی صیہونی بستیاں حزب اللہ کی زد میں
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوجیوں کے متعدد اجتماعات سمیت 11 غیرقانونی صیہونی بستیوں کے خلاف بھی وسیع آپریشن کیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے کریات شمونا، نہاریا، دلتون، معالوت ترشیحا، کفار فرادیم، کاپری، میرون، روش پینا اور اوین مناخیم نامی 9 غیرقانونی صہیونی بستیوں کو وسیع میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع متعدد غیرقانونی یہودی بستیوں کو دیئے گئے پیشگی انتباہ کے تحت ہمارے مجاہدین نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران ان میں سے متعدد کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی مزاحمتی تحریک نے مزید کہا کہ اسی طرح ہمارے مجاہدین نے کفر یوفال اور معیان باروخ نامی غیرقانونی یہودی بستیوں پر بھی بمباری کی ہے۔

اپنے ایک دوسرے بیان میں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مجاہدین نے (جنوبی لبنان کے) وطی الخیام نامی علاقے میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو بھی مسلسل تیسری بار پیشرفتہ گائیڈڈ میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1169718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش