0
Wednesday 28 Aug 2024 09:31

سید علی گیلانی کے چوتھے یوم شہادت پر پاسبان حریت کے زیراہتمام ریلی نکالی جائیگی

سید علی گیلانی کے چوتھے یوم شہادت پر پاسبان حریت کے زیراہتمام ریلی نکالی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ پاسبان حریت جموں و کشمیر نے قائد حریت سید علی گیلانی کو ان کے چوتھے یوم شہادت پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظفرآباد میں ایک عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سید علی گیلانی یکم ستمبر 2021ء کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ میں بھارتی پولیس کی حراست کے دوران وفات پا گئے تھے جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا تھا۔ پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ایک بیان میں مظفرآباد میں یکم ستمبر کو سید علی گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر برہان وانی شہید چوک پر ایک جلسے اور ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے اور ریلی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں، کشمیری مہاجرین، سول سوسائٹی اور تاجر تنظیموں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے شہید رہنما کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ شہید سید علی گیلانی نے 16سال تک بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی اور ان کی زندگی کے آخری 11 سال گھر میں نظربندی کے دوران گزرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفاک بھارتی حکومت تمام ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود قائد حریت کے عزم اورحوصلے کو توڑنے میں ناکام رہی۔
خبر کا کوڈ : 1156602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش