0
Thursday 22 Aug 2024 14:11

تل‌ابیب کا حزب اللہ کی نگرانی کے لیے فرانس اور اسپین کے ریڈاروں کا استعمال

تل‌ابیب کا حزب اللہ کی نگرانی کے لیے فرانس اور اسپین کے ریڈاروں کا استعمال
اسلام ٹائمز۔ رپورٹز میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی حکومت حزب اللہ لبنان کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے فرانس اور اسپین کے ریڈاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق الاخبار نامی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونیفل) کی جانب سے نصب کردہ فرانس اور اسپین کے ریڈاروں کو حزب اللہ کے مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یونیفل یا اقوام متحدہ کے امن دستے طویل عرصے سے اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں۔ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے ہفتے اسرائیل کے ایک ڈرون نے الناقورہ کے علاقے میں حزب اللہ کے دو جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس حملے سے قبل ڈرون کی کوئی آواز سنائی نہیں دی گئی۔ اس حملے کی نوعیت نے ایک نئے فرانسیسی ریڈار کی طرف توجہ مبذول کرا ری جو یونیفل کے الناقورہ پہاڑی اڈے پر نصب کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس ریڈار کو لبنان کی مزاحمتی قوتوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ الاخبار کے مطابق، یہ فرانسیسی ریڈار دو ہفتے قبل یونیفل کے جنوبی لبنان کے دفتر کے سربراہ کی درخواست پر نصب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی جنوبی لبنان میں ایک اسپین کا ریڈار نصب کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1155506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش