0
Monday 13 May 2024 15:31

تہران، کتاب "سقوط تل ابیب" رہبر معظم انقلاب کی توجہ کا مرکز

تہران، کتاب "سقوط تل ابیب" رہبر معظم انقلاب کی توجہ کا مرکز
اسلام ٹائمز۔ آج صبح حضرت آیت‌ الله "سید علی خامنه‌ ای" نے تہران میں واقع "نماز خانہ امام خمینی رہ" میں منعقدہ 35ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ کیا۔ اس دوران رہبر معظم انقلاب کی ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں وہ "سقوط تل ابیب" نامی کتاب کا معائنہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رہبر مسلمین جہان سے ایک ملاقات میں عربی لٹریچر کے "پروفیسر آذر شب" نے اس کتاب کا عربی نسخہ اُنہیں پیش کیا تھا۔ یہ عربی ناول مشہور عرب مصنفہ "سمیہ علی ہاشم" نے لکھا ہے۔ جس میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے وجود کی تباہی کا خاکہ کھینچا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کتاب فلسطین بُک  فیسٹیول میں انعام بھی جیت چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش