اسلام ٹائمز۔ امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے 3 باخبر امریکی و اسرائیلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی سکیورٹی کابینہ نے گذشتہ رات، رفح کے خلاف اسرائیل کے زمینی آپریشن میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک 2 ذرائع نے ایکسیس کو بتایا کہ اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد ایک "حساب شدہ توسیع" ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی "سرخ لکیروں" کو عبور نہ کے!
واضح رہے کہ اسرائیل نے دعوی کر رکھا ہے کہ رفح کا علاقہ کہ جو اس وقت غزہ کی پٹی کے 10 لاکھ سے زائد باشندوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، حماس کے عسکریت پسندوں کا اصلی ٹھکانہ ہے۔