اسرائیلی جنگی کابینہ کیجانب سے رفح میں زمینی آپریشن کی توسیع کی منظوری
11 May 2024 11:39
رفح کیخلاف غاصب و سفاک صیہونی رژیم اسرائیل کے کسی بھی زمینی حملے پر عالمی برادری کیجانب سے شدید تشویش کے اظہار کے باوجود صیہونی جنگی کابینہ نے اس آپریشن میں توسیع کی منظوری دیدی ہے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے 3 باخبر امریکی و اسرائیلی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی سکیورٹی کابینہ نے گذشتہ رات، رفح کے خلاف اسرائیل کے زمینی آپریشن میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک 2 ذرائع نے ایکسیس کو بتایا کہ اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد ایک "حساب شدہ توسیع" ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی "سرخ لکیروں" کو عبور نہ کے!
واضح رہے کہ اسرائیل نے دعوی کر رکھا ہے کہ رفح کا علاقہ کہ جو اس وقت غزہ کی پٹی کے 10 لاکھ سے زائد باشندوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، حماس کے عسکریت پسندوں کا اصلی ٹھکانہ ہے۔
خبر کا کوڈ: 1134267