اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں شہید ہونیوالے پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق بس حادثے میں شہید پاکستانی زائرین کی نماز جنادہ یزد ایئرپورٹ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں سمیت ایرانی حکام نے شرکت کی۔ یزد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں وطن واپس روانہ کر دی گئی ہیں۔