0
Sunday 19 Nov 2023 00:24

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے آزادی فلسطین مارچ کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان میں آزادی فلسطین مارچ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکہ و اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کر رہے تھے۔ مارچ کی قیادت بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی رہنماء سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور قائد مقاومت علامہ سید حسن نصر اللہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں, جنہوں نے فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور امداد کی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1096482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش