1
0
Sunday 9 Oct 2022 02:13

کراچی میں عید میلادالنبیؐ پر عشق رسولؐ کا شاندار منظر

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

محسن انسانیت، سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ولادت با سعادت کا جشن منانے کی تیاریاں ملک کے گوشے گوشے میں پوری عقیدت و احترام اور زور و شور سے جاری ہیں۔ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رنگ و نور سے جگمگاتی فضاؤں نے عید سے پہلے عید کا سماں بنادیا ہے، مدحت رسول (ص) کا اپنا اپنا انداز ہے، گلہائے عقیدت کا اپنا اپنا رنگ ہے۔ جسے دیکھئے روح پرور تیاری کے جتن کررہا ہے، گھروں کو سجانے کیلئے لائٹنگ کی جارہی ہے اور جھنڈے لگائے جارہے ہیں۔ ہر جگہ نور ہی نور پھیلا ہوا ہے اور فضائیں نعتوں سے گونج رہی ہیں، بچے بڑے سب ہی عشق نبی (ص) سے سرشار نظر آتے ہیں۔ مساجد، گلیوں، بازاروں اور گھروں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عشق نبی (ص) کا ایسا ہی ایک نظارہ کراچی میں گرومندر پر واقع جامع مسجد کنزالایمان پر دیکھنے کو مل رہا ہے، جسے میلاد رسول کے موقع پر برقی قمقموں سے شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے، مسجد کو دیکھنے کیلئے پورے کراچی سے لوگ گرومندر کی جانب آرہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور پر سب سے سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1018365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
یہ مسجد سالوں سے سجائی جا رہی ہے۔ ماشاءاللہ بہت زبردست ہے۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش