اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یو ای ٹی یونٹ کے صدر عمار یاسر نے کہا ہے کہ فلسطین پر جاری صیہونی قبضہ عالمی سازش ہے۔ یہ مسلمانوں کی غیرت و ناموس پر حملہ ہے۔ اس منصوبے کے نتیجے میں امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو مضبوط تر کر رہا ہے اور فلسطینی بستیوں میں اسرائیلیوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح رہبر کبیر امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی طرح تمام مسلمان غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں، اس سلسلے میں تبلیغات کریں۔ اس سلسلے میں کوئی مسلک و مکتب اختلاف نہیں رکھتا کہ جس مسلمانوں کے جسم کا کوئی ٹکڑہ جدا ہو جاتا ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یا وہاں دشمنانان اسلام قابض ہوجاتے ہیں۔ تو اس موقع پر مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ اس حصے کو جوڑنے اور دوبارہ ملحق کرنے کے لئے جہاد و مبارزہ کریں۔ یوں مظلوم فلسطینیوں کی ہمت اور حوصلے میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب غاصب اسرائیل کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار ہوگی اور یہ صہیونی ریاست اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔