0
Saturday 30 Nov 2013 12:27

آج دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

آج دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن ہر سال انتیس نومبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد فلسطینی عوام کی قربانیوں کو یاد کرنا اور مسئلہ فلسطین کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی برادری کو یہ یاد دلایا جائے کہ انیس سو سینتالیس سے عالمی ایوانوں کے سرد خانوں میں پڑا یہ مسئلہ اب حل ہونا چاہئے۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کی جانب سے آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا احساس کرے اور پینسٹھ سال سے جاری اسرائیل کے مظالم کو روکے، اپنی زمین کی تقسیم سے لے کر آج تک فلسطینی عوام اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں، لڑائی کی قیادت کبھی لیلٰی خالد جیسی جری رہنما کے ہاتھ میں آئی تو کبھی یاسر عرفات جیسے شخص نے کمان سنبھالی۔ کبھی شیخ احمد یاسین نے اس تحریک کو تازہ رکھنے کے لئے اپنا لہو دیا تو کبھی ہزاروں معصوم بچے اسرائیلی گولہ باری کا نشانہ بنے، لیکن بلند ہمت اور جوان حوصلہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، اب عالمی برادری کو چایئے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد، خود مختار ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر قائم کروائے۔
خبر کا کوڈ : 326019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش