اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر عارف کاکڑ کو معطل کر دیا گیا۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے ڈی سی ہرنائی کو فرائض میں غفلت برتنے اور ناہلی کی بنا پر بیڈا ایکٹ کے تحت معطل کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ ہرنائی روڈ پر مانگی کے مقام پر گزشتہ چند روز کے دوران قبائلی معاملات کے نتیجے میں متعدد بدامنی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ جن پر قابو پانے میں ڈی سی ہرنائی ناکام رہیں۔