0
Friday 15 Nov 2024 17:15

موسم کی خرابی، دیوسائی میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے روانہ ہونیوالے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر واپس

موسم کی خرابی، دیوسائی میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے روانہ ہونیوالے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر واپس
اسلام ٹائمز۔ دیوسائی میں لاپتہ ہونے والے گلتری کے مسافروں کی تلاش کیلئے پاک فوج کا سرچ آپریشن موسم کی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا۔ دیوسائی میں لاپتہ ہونے والے 14 افراد کی تلاش کیلئے آج سہ پہر کے وقت پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے تھے لیکن موسم خراب ہونے کی وجہ سے یہ آپریشن روک دیا گیا اور پاک فوج کے دونوں ہیلی کاپٹر واپس روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سکردو کے مطابق دیوسائی میں موسم خراب ہے اور برفباری ہو رہی ہے۔
 
اس سے پہلے پاک فوج کی خصوصی ٹیم دیوسائی میں پھنسے گلتری کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے دیوسائی روانہ ہوگئی تھی۔ پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل یہ ٹیم پیدل سفر طے کر کے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سرحدی علاقے گلتری سے سکردو آنے والے مسافروں کی دو گاڑیاں لاپتہ ہو گئی تھیں۔ ان گاڑیوں میں 14 مسافر سوار ہیں۔ 29 گھنٹے بعد بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے تاہم سکردو میں مقیم گلتری کے باشندوں کے مطابق مسافر گاڑیاں برفباری کی وجہ سے دیوسائی میں پھنسی ہوئی ہیں۔
 
 14 مسافر گزشتہ روز گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے اور ان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ مسافروں کے رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی تھی جس پر پاک فوج گلگت بلتستان نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1172738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش