اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو سردیوں میں گیس سے متعلق مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ متعلقہ ذمہ داران ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل منیجر فاروق احمد اور ریجنل منیجر أنور ناصر سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہے، لیکن یہاں کے عوام گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے یقین دلایا کہ جلد کوئٹہ میں گیس پریشر کی بہتری یقینی بنائی جائے گی۔